اداکارہ دیپیکا ککڑ کی کینسر کیخلاف جنگ میں نیا مرحلہ

ممبئی (یواین پی)2025 میں ٹیلی ویژن اداکارہ دیپیکا ککڑ نے انکشاف کیا تھا کہ ان میں اسٹیج 2 کے جگر کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد سسرال سیمر کا کی اداکارہ کے علاج کے حصے کے طور پر رسولی(ٹیومر)نکالنے کی سرجری کی گئی۔تب سے وہ یوٹیوب پر مداحوں کے ساتھ اپنی صحت کے حوالے سے باقاعدگی سے اپ ڈیٹ شیئر کر رہی ہیں۔حال ہی میں دیپیکا کے شوہر شعیب ابراہیم نے ایک اور اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے علاج کے سلسلے میں انفیوژن تھراپی (انفیوژن کے ذریعے دوا دینا)جاری ہے