کے پی : دہشت گردوں کیخلاف 2 ہزار 4 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 182 مارے گئے

پولیس پر 294 حملے،6 ماہ کے دوران 504  گرفتار ،  گرفتار ہونے والوں میں فتنہ الخوارج کے 14 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں: آئی جی
پشاور (آئی این پی ) خیبرپختونخوا پولیس نے رواں سال کے پہلے 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں۔سینٹرل پولیس آفس خیبرپختونخوا میں انسپکٹر جنرل (آئی جی)  پولیس ذوالفقار حمید کی زیر صدارت امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے   اجلاس منعقد ہوا۔رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران دہشت گردوں کے خلاف 2 ہزار 4 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔ جس میں 182 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 504 کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں فتنہ الخوارج کے 14 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں