واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس کے کیر کاونٹی میں تباہ کن سیلاب کے بعد "میجر ڈیزاسٹر ڈیکلریشن پر دستخط کردئیے۔۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ اس ڈیکلریشن کا مقصد ہمارے بہادر پہلے رسپانس کرنے والوں کو فوری طور پر وہ تمام وسائل فراہم کرنا ہے جن کی انہیں ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے خاندان ناقابل تصور سانحہ سے گزر رہے ہیں، کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں