حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 26 واں یوم شہادت، مزار پر پھول رکھنے کی تقریب

اسلام آباد (آئی این پی  )حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا  26 واں یوم شہادت پیر کو عقیدوت واحترام سے  منایا  گیا ۔اس موقع پر صدر آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، نیول چیف اور افواج پاکستان نے  حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے 26 ویں یوم شہادت پر غذر میں ان کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی جس میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی بطور  مہمان خصوصی شریک ہوئے