سانگھڑ میں خسرے کی وبا ء پھوٹ پڑی، 2 بچے جاں بحق،11متاثر

سانگھڑ(آئی این پی )سندھ کے ضلع سانگھڑ کی یونین کونسل کوٹ نواب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی ہے ،جس کے باعث 2 بچے جاں بحق 11 بچے زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق ضلع سانگھڑ کی یونین کونسل کوٹ نواب میں خسرہ کی وبا خطرناک حد تک پھیل گئی ہے، جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ کم از کم 11 بچے بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔