استور میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی، 750 افراد ہسپتال میں داخل

گلگت (آئی این پی )گلگت بلتستان کے ضلع استور میں آلودہ پانی پینے سے سیکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور 750 افراد ہسپتال میں داخل  ہوگئے  ۔  ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او )استور ڈاکٹر نواب احمد خان نے  میڈیا کو  بتایا کہ کم از کم 750 افراد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں ہیضے اور گیسٹرو اینٹرائٹس کے باعث ہسپتال میں داخل  کئے  گئے ہیں۔ڈی ایچ او ڈاکٹر نواب احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ 750 کیسز 4 دنوں کے دوران رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم ان میں سے 90 فیصد پر قابو پا لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے صبح سے رات تک ایک ہی مریض کو 60 ڈرِپ لگائیں، جب کہ مریض کے ہسپتال سے جانے کے بعد بھی کئی ڈرِپ لگائی گئیں۔خیال رہے کہ مون سون کے موسم کے دوران گلگت بلتستان شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہے، خطے میں سینکڑوں لوگ آلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے