صدر مملکت چند روز میں گورنر ہائوس لاہور پہنچیں گے، کچھ دن قیام اور اہم ملاقاتیں کریں گے
لاہور(آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں ایک بار پھر قیام کا فیصلہ کیا ہے، جس کے پیش نظر گورنر ہائوس میں رہائش کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے لیے رہائشی ضروریات کے مطابق سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ صدر مملکت کی سکیورٹی اور دیگر افراد کی رہائش کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔صدر آصف زرداری گورنر ہائوس میں کچھ دن قیام کریں گے۔ اس سلسلے میں وہ آئندہ چند روز میں گورنر ہائوس لاہور پہنچیں گے، جہاں قیام کید وران پیپلز پارٹی کے رہنماں سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں