ریتک روشن نے فٹنس کا راز کھول دیا: تھوڑی تھوڑی مقدار میں متوازن غذا

ریتک روشن نے فٹنس کا راز کھول دیا: تھوڑی تھوڑی مقدار میں متوازن غذا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار ریتک روشن نے اپنی فٹنس اور صحت کے راز کا انکشاف کر دیا ہے۔

 انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے اپنی خوراک کی تفصیلات شیئر کیں، جو کہ ان کے فٹ رہنے کا بنیادی سبب ہیں۔ریتک روشن کی پلیٹ میں سبز، لال اور پیلی سبزیاں شامل ہیں جیسے بھنی ہوئی زچینی، گاجر، برسلز اسپراؤٹس، بھنڈی، شملہ مرچ، بروکولی اور سبز پھلیاں۔ اس کے علاوہ پروٹین کے لیے تندوری چکن ٹکا، مونگ کی دال اور مختلف قسم کے سلاد بھی شامل ہیں۔ وہ پھل بھی کھاتے ہیں، جیسے کیلا اور باریک کٹے ہوئے چکندر۔

اداکار کا کہنا ہے کہ کھانے کی مقدار چھوٹی رکھیں لیکن پلیٹ کو اس طرح ترتیب دیں کہ زیادہ نظر آئے، تاکہ متوازن غذائیت حاصل کی جا سکے۔ ان کی خوراک میں تمام ضروری اجزاء شامل ہیں: پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس، جو جسمانی صحت، توانائی اور فٹنس کے لیے اہم ہیں۔ریتک روشن کی پوسٹ کو سوشل میڈیا پر صارفین نے بہت پسند کیا اور اسے فٹنس کے لیے مثال قرار دیا جا رہا ہے۔