ریپبلکن پارٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی دھمکی کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ قبول کر لیا۔
ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں بتایا کہ انہوں نے میکرون سے کہا کہ اگر پیر تک شرائط نہ مانیں تو فرانس سے آنے والی تمام مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔صدر کے بقول، میکرون نے فوراً ہتھیار ڈال دیے اور کہا کہ ’ڈونلڈ، آپ جو چاہیں گے وہی ہوگا، بس عوام کو مت بتانا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ممالک نے بھی ابتدا میں انکار کیا تھا، مگر تین منٹ کے اندر سب نے قیمتیں بڑھانے پر آمادگی ظاہر کردی۔