سوات (خصوصی رپورٹ )پی ٹی آئی کے صوبائی رکن اسمبلی علی شاہ خان کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس رپورٹ کے مطباق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی علی شاہ خان نے روڈ شاہی کے علاقے میں ٹریفک پولیس کے اہلکار عزت علی پر تشدد کیا۔ اور اہلکار کو تھپڑ مارے، دھکے دیئے۔ٹریفک پولیس اہلکار کی مدعیت میں علی شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 500، 506، 186 اور 353 کے تحت کارروائی شروع کر دی