حکومت پنجاب نے ڈاکو میرا لٹھانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی
لاہور( کرائم رپورٹر)رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عرفان علی سموں کے مطابق ڈاکوؤں کے سرغنہ میرا لٹھانی نے 2 ساتھیوں سمیت گرفتاری دے دی۔ حکومت پنجاب نے ڈاکو میرا لٹھانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔خیرپور میں کنگری کیکچے اور گمبٹ کے جنگلات میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی۔