چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ق کو ڈیجٹلائز کرنے کے احکامات دے دیے

چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ق کو ڈیجٹلائز کرنے کے احکامات دے دیے

مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کی تنظیم کو ڈیجٹلائز کرنے کے احکامات دے دیے ہیں تاکہ پارٹی کی کارکردگی کو مزید مضبوط اور موثر بنایا جا سکے۔

 اس اقدام کے تحت پارٹی کارکنوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا اور مختلف صوبوں اور اضلاع میں پارٹی کے تمام متحرک رہنماؤں و کارکنوں کی معلومات فراہم کرنے کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے پارٹی کا ڈیٹا منظم کیا جائے گا، جس سے پارٹی کی تشہیر، نئے کارکنوں کی شمولیت اور مختلف محاذوں پر کام کرنے میں سہولت ہو گی۔ ابتدائی طور پر، مسلم لیگ ق کی مرکزی قیادت نے تمام صوبوں کے اضلاع سے 20 متحرک رہنماؤں اور کارکنوں کا ڈیٹا فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

 اس ڈیٹا کو حاصل کرنے کے بعد، صدر پاکستان مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین پارٹی کی ممبر سازی مہم کا ڈیجیٹل آغاز کریں گے۔ق لیگ کے پنجاب کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے بھی رہنماؤں کو ڈیٹا جلد فراہم کرنے کے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد پارٹی کو ایک مستحکم اور فعال پلیٹ فارم پر لانا اور مختلف محاذوں پر کامیاب کارروائیاں کرنے کے لیے کارکنوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔