سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین سے علماء کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں مہتمم اعلیٰ مرکزی جامع مسجد دارالعلوم حنفیہ حافظ عیب الرحمان قاسمی، قاری خالد محمود، مفتی زبیر ورک، ڈاکٹر رانا داؤد اور دیگر علماء شامل تھے۔
ملاقات کے دوران چودھری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے وفد نے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر چودھری وجاہت حسین اور صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ علماء نے چودھری شجاعت حسین کی صحت کی دعا بھی کی۔ ملاقات کا مقصد پارٹی کے سربراہ کی صحت کی حالت کے بارے میں دریافت کرنا تھا۔