خلیل الرحمان قمر کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی، 12 ملزمان پیش

خلیل الرحمان قمر کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی، 12 ملزمان پیش

خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ اور اغواء برائے تاوان کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، جس کی کارروائی جج ارشد جاوید نے کی۔

 دوران سماعت، آمنہ عروج، حسن شاہ اور دیگر 12 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان ملزمان کے خلاف خلیل الرحمان قمر اور ان کے دوست عبدالحفیظ نے گواہی دی، جبکہ دو پولیس اہلکار بھی بطور گواہ پیش ہوئے۔کیس کے دوران چھ ملزمان نے ابھی تک اپنے وکلاء کی خدمات حاصل نہیں کیں، جس کی وجہ سے گواہان کی شہادت قلمبند نہیں ہو سکی۔ عدالت نے تمام گواہان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت دی اور ان کے بیانات پر مزید کارروائی کے لئے پابند کر دیا۔

اس کیس میں ایک ملزم رفیق کے لئے سرکاری خرچ پر وکیل شیرگل قریشی ایڈووکیٹ مقرر ہوئے، کیونکہ رفیق نے مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے وکیل کی خدمات کے لئے درخواست کی تھی۔ خلیل الرحمان قمر کی طرف سے کیس کی پیروی مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کر رہے ہیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔