خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں اُن سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا واقعی انہوں نے اپنے بیٹے دراب کی باتیں سن کر اپنے سخت بیانات میں نرمی اختیار کی ہے؟
اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے، اصل میں میں اپنی صحت کے مسائل کی وجہ سے میڈیا پر کم آتا ہوں۔ڈرامہ نگار نے مزید کہا کہ ان کا اپنا ذہن ہے، اور وہ اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے دراب کے لیے انٹرویوز دینا کم نہیں کیے اور اپنی رائے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی پر غصہ کرنے والے انسان نہیں ہیں، اور اگر کوئی شخص ان سے دلیل کی بنیاد پر بات کرے تو وہ فوراً قبول کر لیتے ہیں اور بات سرینڈر تک پہنچ جاتی ہے۔