لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز نے ایمیز ایوارڈز کی تقریب میں سنہری رنگ کا خوبصورت لباس پہن کر شرکت کی، تاہم تقریب سے زیادہ ان کی بدلی ہوئی شکل اور ریڈ کارپٹ پر انداز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔سیلینا گومز کی نئی تصاویر سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے ان کی شکل میں تبدیلی محسوس کرتے ہوئے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ شاید انہوں نے کوئی کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔کچھ صارفین نے انہیں ناقابلِ شناخت قرار دیا جبکہ بعض نے یہ تک دعوی کیا کہ انہیں کسی اور شخص یا کلون سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں جب سیلینا گومز کو اپنی شکل کے باعث اس طرح کی قیاس آرائیوں کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل بھی ان کی شکل میں تبدیلی کو لے کر پلاسٹک سرجری اور یہاں تک کہ کلون سے متعلق افواہیں سامنے آتی رہی ہیں۔