آگ نے سیکڑوں ایکڑ اراضی پر لگے زیتون، پلوس اور دیگر نایاب درختوںکو اپنی لپیٹ میں لے لیا
کوئٹہ (آئی این پی)بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔لیویز حکام کے مطابق موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری کے علاقے احمد زئی سوئی کے جنگلات میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔آگ نے سیکڑوں ایکڑ اراضی پر لگے زیتون، پلوس اور دیگر نایاب درختوںکو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔لیویز حکام کا کہناہے کہ اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل جمعداد مندوخیل نے لیویز کی ٹیم کو جنگلا ت کی طرف روانہ کردیا۔حکام کے مطابق لیویز اور مقامی لوگ آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔