ہائیکنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئیں‘وہیل چیئر پر اور بیساکھیوں کے ساتھ تصاویر جاری
کیپ ٹائون (آئی این پی )) جمائما گولڈ سمتھ جنوبی افریقہ میں پہاڑی سے گر کر زخمی ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ ہائیکنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئیں، ان کو کیپ ٹائون کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔جاری کردہ تازہ ترین تصاویر میں جمائما گولڈ سمتھ کو وہیل چیئر پر اور بیساکھیوں کے ساتھ دیکھا گیا۔