سندھ حکومت نے کلچرل نائٹ میوزیکل شو منسوخ کردیا

کراچی (خصوصی رپورٹ ) سندھ حکومت نے اسلام آباد دھماکے کے بعد کلچرل نائٹ میں موسیقی کا پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گرد دھماکے کے بعد سندھ حکومت نے یکجہتی کے طور پر میوزیکل شو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ یہ فیصلہ اسلام آباد دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیا گیا ہے