اسلام آباد (یواین پی)جمہوریہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے اسلام آباد کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظمِ محمد شہباز شریف کے نام تعزیتی پیغام ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجکستان اس بہیمانہ دہشت گردانہ کارروائی اور عمومی طور پر دہشت گردی کی تمام اقسام اور مظاہر کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق پیغام میں تاجکستان کے صدر نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کیلئے مغفرت اور رحمت جبکہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔