راولپنڈی(آئی این پی )پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفئیر ریسرچ کمیشن (سپارکو ) نے پاکستان کے ہیومن سپیس فلائٹ پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل کامیابی سے عبور کر لیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپارکو نے خلا باز امیدواروں کے انتخاب کے دوسرے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، پاکستان میں ابتدائی سکریننگ کے بعد دو امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جنہوں نے چین کے آسٹروناٹس سینٹر (اے سی سی )میں بین الاقوامی انسانی خلائی پرواز کے معیارات کے مطابق جامع طبی، نفسیاتی اور صلاحیتی جائزے مکمل کیے۔شارٹ لسٹ کیے گئے امیدوار چین کے آسٹروناٹس سینٹر میں چھ ماہ تک جدید خلا باز تربیت حاصل کریں گے، تربیت مکمل ہونے کے بعد ایک امیدوار کو اکتوبر / نومبر 2026 میں چینی خلائی سٹیشن پر خلائی مشن کے لیے منتخب کیا جائے گا