جب گیند ہوا میں ہوتی ہے تو جسم کا ہر حصہ کیچ ڈراپ ہونے کی دعا کرتا ہے:میچ کے بعد گفتگو
کولمبو(آئی ا ین پی ) قومی ٹیم کے نی آل رائو نڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ جب بلے باز کے بیٹ سے لگ گیند ہوا میں ہوتی ہے تو جسم کا ایک ایک حصہ کیچ ڈراپ ہونے کی دعا کرتا ہے۔ایک اوور میں 24 رنز بنا کر پاکستان کو جتوانے والے آل رانڈر فہیم اشرف نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سوچا تھا کہ وکٹ نہیں گنوانی، وکٹ پر رکنا ہے۔ ایسی صورتحال میں آپ کو اپنے اعصاب پر قابو رکھنا ہوتا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ جب گیند آپ کے بلے سے لگ کر ہوا میں تھی تو کیا آپ کیچ ڈراپ ہونے کی دعا کر رہے تھے؟ جس پر فہیم اشرف نے جواب دیا کہ اس طرح کی صورتحال میں بلے باز کی زبان کے ساتھ ساتھ جسم کا ہر ایک ایک حصہ دعا کر رہا ہوتا ہے کہ کیچ ڈراپ ہو جائے۔فہیم اشرف نے مزید کہا کہ ٹیم کی جیت پر خوش ہوں، ہم جیت کے لیے برعزم تھے۔ پلان کے مطابق کھیل کر ٹیم کو جیت دلائی