کاربن ڈائی آکسائیڈ شامل کی جا رہی، مقدمات درج کرانے کا فیصلہ ،چیکنگ کے لئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل
لاہور( کرائم رپورٹر ) ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،ملاوٹی گیس سے سلنڈر حادثات میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ، چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے چیکنگ کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔وائس چیئرمین ملک تیمور کی قیادت میں کمیٹی ایل پی جی میں سی او ٹو کی آمیزش کا جائزہ لے گی ،ملاوٹ مافیا کے خلاف مقدمات درج کر انے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈگیس شامل کرنا انتہائی خطرناک ہے۔