50 لاکھ سے زائد سنگل فیز میٹرز کو سمارٹ میٹرز سے تبدیل کیا جائیگا،لیسکو نے خریداری شروع کر دی
لاہور (کرائم رپورٹر ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 50 لاکھ سے زائد سنگل فیز میٹرز کو سمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز کی خریداری شروع کر دی ،لیسکونے بطور پائلٹ پراجیکٹ سنگل فیز میٹرز کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔سمارٹ میٹرز کی تنصیب سے اوور بلنگ ختم، کنٹرول روم سے بلنگ ہو گی۔اس سے قبل لیسکونے تھری فیز سمارٹ میٹرز کی خریداری کا منصوبہ شروع کیا تھا۔ریکوری ولائن لاسز کے نتائج مثبت آنے پر سنگل فیز میٹرز کو تبدیل کرنے کا پلان بنایا گیا۔لیسکوکی جانب سے نیو کنکشن اور پرانے میٹرز کی جگہ سنگل فیز سمارٹ میٹر نصب ہوں گے۔