سہ فریقی کرکٹ سیریز کا آغاز، پاکستان اور نیوزی لینڈ آج آمنے سامنے

سہ فریقی کرکٹ سیریز کا آغاز، پاکستان اور نیوزی لینڈ آج آمنے سامنے

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج کرکٹ کا بڑا معرکہ ہوگا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں مدِ مقابل ہوں گے۔

 میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، جبکہ شائقینِ کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر ہے۔سیریز کے شیڈول کے مطابق، نیوزی لینڈ 10 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گا۔ اس کے بعد 12 فروری کو کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا ٹکراؤ ہوگا، جبکہ سیریز کا فائنل 14 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات ہے تاکہ شائقین کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔