خیبرپختونخوا میں پولیس سمیت سرکاری اہلکاروں کی سیاسی اجتماع، جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد

 پشاور (آئی این پی )خیبرپختونخوا میں پولیس سمیت سرکاری اہلکاروں کی سیاسی اجتماع اور جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی۔متعدد اضلاع، محکمہ جات کی انتظامیہ نے  پولیس سمیت سرکاری اہلکاروں کی سیاسی اجتماع اور جلسوں میں شرکت پر پابندی کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔نوٹیفکیشن سوات،ملاکنڈ، دیر، بونیر سمیت مختلف اضلاع کے حکام کی جانب سے جاری کیے گئے۔اس کے علاوہ صوبے کی کئی جامعات نے بھی کسی سیاسی اجتماع میں شرکت پرپابندی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔صوبے کی پولیس کو جلسے جلوسوں میں شرکت، سہولت کاری سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے