افغان خواتین پر پابندی ختم کی جائے: اقوام متحدہ کی نمائندہ کا مطالبہ

افغان خواتین پر پابندی ختم کی جائے: اقوام متحدہ کی نمائندہ کا مطالبہ

افغانستان میں اقوام متحدہ کی خواتین سے متعلق ایجنسی کی خصوصی نمائندہ سوزن فرگوسن نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یو این دفاتر میں افغان خواتین کے کام پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کی جائے۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ خواتین کو اقوام متحدہ کے دفاتر میں کام سے روکنا زندگی بچانے والی خدمات کو شدید خطرے میں ڈال رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان خواتین کو دفاتر اور فیلڈ ورک میں محفوظ رسائی دی جائے، کیونکہ پابندیاں جاری رہنے کی صورت میں انسانی امدادی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔سوزن فرگوسن کے مطابق یہ پابندیاں انسانی حقوق اور برابری کے عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ستمبر میں طالبان حکومت نے اقوام متحدہ کے دفاتر میں خواتین عملے کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی، تاہم اس معاملے پر حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔