ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 1600 روپے مہنگا

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 1600 روپے مہنگا

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تنظیم کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,600 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 443,762 روپے فی تولہ ہو گئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,372 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 380,454 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر اضافے کے بعد 4,214 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔