شکیب الحسن پر بنگلادیش کیلئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی

شکیب الحسن پر بنگلادیش کیلئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی

بنگلادیش کے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شکیب الحسن پر قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب شکیب الحسن نے سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کی اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔ شکیب کی اس پوسٹ کو سیاسی رنگ دیا گیا اور بنگلادیش کے مشیر کھیل آصف محمود نے سخت ردِعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ:"ہم شکیب الحسن کو بنگلادیش کا جھنڈا تھامنے کی اجازت نہیں دے سکتے، میرے لیے یہ ممکن نہیں کہ میں انہیں قومی جرسی پہننے دوں۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے لیے میری واضح ہدایت ہے کہ شکیب اب دوبارہ ٹیم میں شامل نہیں ہو سکتے۔"مزید یہ بھی کہا گیا کہ شکیب الحسن کی حسینہ واجد کی سیاست سے "گہری وابستگی" ہے، اس لیے انہیں کھیلنے کی اجازت دینا ممکن نہیں۔