پشاور( خصوصی رپورٹ )خیبر پختونخوا کے علاقے وانا میں آج 8 دسمبر کو مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں آج صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا، اس دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ متاثرہ علاقوں میں تمام بازار، مارکیٹس اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔کرفیو کے دوران وانا کے راستے پر داخلہ سختی سے ممنوع ہو گا اور صرف ایمرجنسی کی صورت میں پولیس یا سکیورٹی فورسز کی اجازت سے شناختی کارڈ اور ضروری کاغذات جمع کروانے کے بعد سفر کی اجازت دی جائے گی۔