شاہوانی قبیلے کے سربراہ نواب ظفر اللہ خان شاہوانی کو کوئٹہ میں قاتلانہ حملے میں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نواب ظفر اللہ خان شاہوانی سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نواب ظفر اللہ خان شاہوانی کو ٹانگ میں گولی لگی ہے اور دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔