آج قرآن حکیم سے بے رغبتی اوردوری کی وجہ سے امت مسلمہ مسائل کاشکار ہے
چنیوٹ(آئی این پی)قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات اور بنی نوع انسان کیلئے دنیاوآخرت کی کامیابی کا ضامن ہے۔ قرآن پاک کو تجوید کے ساتھ پڑھنا اور اس کے معانی و مطالب پر بھی غوروفکر کرنا چاہئے۔ نبی کریم ؐکی سیرت طیبہ قرآن پاک کی عملی تفسیر ہے،ان خیا لات کا اظہار حضرات علماء کرام نے جا مع مسجد شہداء ختم نبوت میں روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ قرآن پاک عظیم کتاب اور کلام الٰہی ہے۔ آج قرآن حکیم سے بے رغبتی اوردوری کی وجہ سے امت مسلمہ مسائل کاشکار ہے،امت مسلمہ اگر صحیح معنوں میں قرآن کریم کو اپنا دستورِ حیات بنالے تو اللہ تعالیٰ اسے ایک بارپھر رفعت وبلندی سے سرفرازفرمائے گا۔ قرآن پاک کو تجوید کے ساتھ پڑھنا اور اس کے معانی و مطالب پر بھی غوروفکر کرنا چاہئے