ایران اب بھی مشرقِ وسطی میں خطرہ ہے، امریکی وزیرِ دفاع

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ جون میں امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے باوجود ایران مشرق وسطی میں اب بھی ایک خطرہ ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انھوں نے واشنگٹن میں دفاعی صنعت سے وابستہ افراد بات کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے ساتھ، دنیا نے کئی دہائیوں کی ہچکچاہٹ کے بعد، ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنے میں امریکی فوجی طاقت کا فیصلہ کن اثر دیکھا۔