برات سے واپس آنے والی مزدا بس منی ٹرک سے ٹکرا گئی، 12افراد زخمی

زخمیوں میں شبانہ، عطا اللہ، علی حسن، شفیق، 60 سالہ شمیم بی بی و دیگر شامل ہیں
قصور (بیورو رپورٹ )قصور میں رائے ونڈ روڈ اٹھیل پور کے قریب برات سے واپس آنے والی مزدا بس منی ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔تفصیل ے مطابق مزدا بس باراتیوں کو لے کر قصور سے رائے ونڈ جاتے اٹھیل پور کے قریب سامنے سے آنے والے منی ٹرک سے ٹکرائی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔زخمیوں میں 45 سالہ شبانہ، 60 سالہ عطا اللہ، 20 سالہ علی حسن، 40 سالہ شفیق، 60 سالہ شمیم بی بی و دیگر شامل ہیں، واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو ٹیم نے زحمیوں کو بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ دو شدید زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔