جو رقم باقی بچے گی اس سے اچھی کوالٹی کی اسکوٹی خریدیں گی: سابق گول کیپرویمن ہاکی ٹیم
لاہور(شکیل خٹک)پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کی سابق گول کیپر اور پنجاب اسپورٹس بورڈ ویمن ہاکی ٹیم کی کوچ نرگس خان اپنی اسکوٹی بیچنا چاہتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اسکوٹی بیچ کر نیشنل گیمز کے لیے کراچی جانے کی خواہشمند ہیں اور باقی رقم سے وہ اچھی کوالٹی کی اسکوٹی خریدیں گی،ان خیالات کا اظہار ہاکی ٹیم کی سابق گول کیپر اور پنجاب اسپورٹس بورڈ ویمن ہاکی ٹیم کی کوچ نرگس خان نے پبلک نیوز کے رپورٹر شکیل خٹک سے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔