اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے داخلہ نے پاکستان میں سیگریٹ کے بڑے برانڈز کی ٹیکس ادائیگی سمیت دیگر تفصیلات طلب کرلی۔جمعہ کو کمیٹی کا اجلاس کنوینر سینٹر سیف اللہ ابڑو کی صدارت میں ہوا اجلاس میں سیگریٹ کی ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کے معاملے پر بحث کی گئی۔اجلاس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے کمیٹی کی جانب سے میڈیا اداروں کے خلاف ریمارکس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانون سے مبرا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ای ایم آر اے اور پریس کونسل میں شکایت کی جا سکتی ہے۔ تمام فورم موجود ہیں۔کنوینر کمیٹی نے ممبر کسٹم باسط عباسی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ہمیں ڈیٹا نہیں مل رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا میں 1120 ارب روپے کی امپورٹ کی گئی۔ یہ امپورٹ اس علاقے میں ہوئی جہاں فیکٹریاں نہیں ہیں