فیروزپور، ملتان، جیل روڈ سمیت مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام ، شہری پھنسے رہے
لاہور (کرائم رپورٹر) جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلیوں کے باعث شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دبائو دیکھنے میں آیا۔ فیروزپور روڈ پر لاہور برج سے گلاب دیوی تک، ملتان روڈ پر سکیم موڑ سے کھاڑک نالہ تک، جیل روڈ پر پل نہر سے سروسز ہسپتال تک جبکہ ایم او چوک سے جین مندر چوک تک ریلیوں کے باعث گاڑیوں کی روانی متاثر رہی۔ سی ٹی او لاہور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مزنگ، قرطبہ چوک اور گردونواح میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے اختیار کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔