30 ارب ریٹیل ٹرانزیکشنز ہوئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 77 فیصد زیادہ ہیں
10 ماہ میں زرعی قرضوں کا حجم 2.5 کھرب تک پہنچ گیا، جمیل احمد کاکانووکیشن سے خطاب
کراچی(آئی این پی ) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مالیاتی ٹیکنالوجی میں بہتری آئی ہے، تاہم آگہی کے بغیر یہ خطرات بھی پیدا کر سکتی ہے،گزشتہ مالی سال میں 30 ارب ریٹیل ٹرانزیکشنز ہوئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 77 فیصد زیادہ ہیں۔وہ آئی سی ایم اے فیوچر فنانس سمٹ و کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ انسانی تہذیب کے ارتقا میں ٹیکنالوجی بنیادی محرک رہی ہے ۔ مالیاتی شعبے میں جدت بھی اسی کی مرہونِ منت ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسفارمر ٹیکنالوجی نے مصنوعی ذہانت کو فروغ دیا ہے، جس کی معلومات اکٹھی کرنے کی رفتار انتہائی تیز ہے
، تاہم اس کے بنیادی سافٹ ویئر اب بھی انسان ہی تیار کر رہا ہے۔