مینڈیٹ دیا جائے ‘ ایک ہائی لیول کمیٹی تشکیل دی جائے، جس میں ایف بی آر، ایس ای سی پی اور مسابقتی کمیشن کے حکام کو شامل کیا جائے
اسلام آباد(آئی این پی)نیب حکام نے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت سینیٹ کی لا اینڈ جسٹس کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیب نے 1991 سے جون 2026 تک 16 ہزار 93 ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔ڈی جی نیب کے مطابق گزشتہ 36 برسوں کے دوران نیب نے 5 لاکھ 5 ہزار 799 شکایات کا جائزہ لیا، 7 ہزار 339 انویسٹی گیشن مکمل کیں، ایک لاکھ 21 ہزار 147 انکوائریز کیں اور 4 ہزار 105 ریفرنسز دائر کیے۔چیئرمین نیب نے کمیٹی کو بریفنگ میں کہا انہیں چار ماہ کا وقت دیا جائے تو وہ تیل، بجلی سمیت بڑے چیلنجز کو دور کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں مینڈیٹ دیا جائے اور ایک ہائی لیول کمیٹی تشکیل دی جائے، جس میں ایف بی آر، ایس ای سی پی اور مسابقتی کمیشن کے حکام کو شامل کیا جائے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ تیل اور بجلی سمیت بڑے بحرانوں کا حل موجود ہے اور اس کے لیے چار ماہ کا وقت درکار ہے، تاہم وہ چار ماہ کا وقت بھی زیادہ مانگ رہے ہیں اور اس سے کم مدت میں مسائل حل کر دیں گے