قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے بجلی کے بلوں پر مجموعی طور پر 13 کروڑ 89 لاکھ 36 ہزار 472 روپے خرچ ہوئے۔
یہ اعداد و شمار وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں سامنے آئے۔
تحریری جواب کے مطابق، مختلف مالی سالوں میں بجلی کے بلوں پر درج ذیل اخراجات کیے گئے:
2020-21: ایک کروڑ 72 لاکھ 87 ہزار 399 روپے
2021-22: 2 کروڑ 40 لاکھ 45 ہزار 382 روپے
2022-23: 2 کروڑ 88 لاکھ 95 ہزار 833 روپے
2023-24: 3 کروڑ 76 لاکھ 93 ہزار 235 روپے
2024-25: 3 کروڑ 10 لاکھ 14 ہزار 623 روپے
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق، یہ تمام اخراجات پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کے بجلی کے ماہانہ و سالانہ بلوں کی ادائیگی کے لیے کیے گئے۔