محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی: کن علاقوں میں بادل برسیں گے؟

محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی: کن علاقوں میں بادل برسیں گے؟

ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور میں سورج کی تیز تپش کے باعث موسم مزید گرم اور مرطوب ہوتا جا رہا ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس سے حبس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا، اور موسم متغیر رہنے کا امکان ہے۔ آج شہر میں 20 فیصد تک بارش کا امکان ہے، جبکہ آئندہ ہفتے گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، جو موسم کو کچھ حد تک معتدل بنا سکتی ہیں۔ رواں مون سون سیزن میں اب تک 15 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں، جو معمول سے زیادہ ہیں۔شہر قائد میں آج موسم جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، اور بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، جس سے موسم کافی مرطوب اور حبس زدہ محسوس ہو رہا ہے۔ جنوب مغرب کی سمت سے 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو موسم کو کچھ حد تک معتدل رکھنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

 ماہرین موسمیات نے شہریوں کو زیادہ پانی پینے اور دھوپ سے بچاؤ کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسلام آباد میں صبح اور رات کے اوقات میں بارش کی پیش گوئی ہے، جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں جیسے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ وغیرہ میں شام کے وقت بارش ہونے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع، جن میں دیر، سوات، پشاور، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، خیبر، مہمند، باجوڑ، اورکزئی، کوہاٹ، اور ہنگو شامل ہیں، میں بھی بارش کی توقع ہے۔ بلوچستان اور سندھ میں موسم گرم رہے گا، اور ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔