سندھ حکومت کا جشن آزادی معرکہ حق کے موقع پر خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ

کراچی(آئی این پی )جشن آزادی معرکہ حق کے موقع پر سندھ حکومت نے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق وزیر ثقافت و سیاحت سندھ ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں جشن آزادی معرکہ حق کے موقع پر سندھ حکومت نے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا۔ایم ڈی سیاحت فیاض شاہ نے آزادی ٹرین کے حوالے سے بریفنگ دی، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ڈیزرٹ ٹرین سفاری کو آزادی ٹرین کے نام سے چلایا جائیگا یہ آزادی ٹرین کراچی سے زیرو پوائنٹ تھرپارکر تک چلائی جائے گی