آئی پی ایل میں متنازع فیصلوں پر سن رائزرز حیدرآباد کا بھارتی کرکٹ بورڈ کو باضابطہ احتجاج

آئی پی ایل میں متنازع فیصلوں پر سن رائزرز حیدرآباد کا بھارتی کرکٹ بورڈ کو باضابطہ احتجاج

بھارتی لیگ آئی پی ایل میں متنازع فیصلوں کے خلاف سن رائزرز حیدرآباد نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، رواں سیزن میں ٹیم کو ابتدائی تین میچز میں ایسے فیصلوں کا سامنا کرنا پڑا جو براہِ راست کھیل اور کارکردگی پر اثر انداز ہوئے۔سب سے نمایاں تنازعہ اویش خان سے متعلق ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے باؤنڈری لائن کے پیچھے بیٹ سے گیند کو روک کر چار رنز بچائے، حالانکہ قوانین کے مطابق اس پر پانچ رنز کی پنالٹی دی جانی چاہیے تھی۔ اس کے علاوہ، ہینرچ کلاسن کی وکٹ بھی تنازع کا شکار رہی، جب کیچ کے دوران باؤنڈری کشن ہلتا ہوا دکھائی دیا۔ مزید برآں، ابھیشیک شرما کو بھی مشکوک انداز میں آؤٹ قرار دیا گیا۔فرنچائز نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلے میچ کے نتائج پر اثر انداز ہوئے، جس کے باعث وہ باضابطہ احتجاج کر رہے ہیں اور مستقبل میں ایسے فیصلوں کی شفاف جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔