سعودی عرب کے اہم کنگ فہد پل کو پانچ گھنٹے کی عارضی بندش کے بعد کھول دیا گیا

ریاض(آئی این پی )سعودی حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر سعودی عرب اور بحرین کے درمیان واقع مرکزی شاہراہ، کنگ فہد پل کو عارضی طور پانچ گھنٹے کی بندش کے بعد اب دوبارہ کھل دیا گیا ہے۔ بی بی سی رپورٹ کے مطابق کنگ فہد کراسنگ کی جنرل اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ احتیاطی اقدام کے تحت کنگ فہد پل پر گاڑیوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کی گئی تھی۔ کنگ فہد پل تقریبا 25 کلومیٹر طویل ہے جو سعودی عرب کو بحرین سے ملاتا ہے