آسٹریلوی کھلاڑی پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے:میڈیا
لاہور(فضیلہ خان)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان اور آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے-آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے سڈنی کے علاقے ماروبرا میں پولیس نے انہیں دورانِ ڈرائیونگ روکا اور اْن کا بریتھ ٹیسٹ کیا، ڈیوڈ وارنر نے پولیس کے ٹیسٹگ سینٹر سے پہلے ہی گاڑی روکی اور پولیس اہلکاروں نے ان کا معائنہ کیا، ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں پولیس سٹیشن منتقل کر دیا۔ڈیوڈ وارنر کو 7 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کچھ دنوں کی چھٹیاں لے کر آسٹریلیا گئے تھے اور انہوں نے 9 اپریل کو کراچی کنگز کی ٹیم کو جوائن کرنا تھا لیکن اب اْن کا واپس آنا مشکل لگ رہا ہے۔