نیشنل ریسورسز لمیٹڈ نے چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا
ویب ڈیسک: نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (این آر ایل) نے چاغی میں تانبے اور سونے کے اہم ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔این آر ایل کے چیئرمین محمد علی ٹبہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کمپنی نے اب تک 13 ڈائمنڈ ڈرل ہولز مکمل کرلی ہیں، جن میں تمام میں معدنیات کے ذخائر کا پتا چلا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، اور قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو اس منصوبے میں شامل کرنے کا ارادہ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کے سب سے بڑے ذخائر "ریکوڈک" میں موجود ہیں، جہاں تقریباً 1300 ٹن سونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، لیکن یہ منصوبہ فی الحال معطل ہے، جس کی وجہ سے ملک میں سونے کی پیداوار محدود ہے۔