ایران میں اہم سونے کے ذخائر میں نئی بڑی دریافت

ایران میں اہم سونے کے ذخائر میں نئی بڑی دریافت

ایران نے مشرقی صوبے جنوبی خراسان میں واقع اہم سونے کے ذخائر میں ایک نئے اور بڑے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

 یہ دریافت نجی ملکیت والی ’’شادان گولڈ مائن‘‘ میں ہوئی ہے، جسے ایران کی سب سے اہم سونے کی کانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق، اس نئے ذخیرے کی باقاعدہ توثیق وزارتِ صنعت، معدن و تجارت نے کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، شادان گولڈ مائن کے ثابت شدہ ذخائر میں ایک بڑے سونے کے وین (Vein) کے دریافت کے بعد نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے ملک کے سونے کے ذخائر میں اہم اضافہ متوقع ہے۔