مقدمہ بازی :خاوندقتل،بیوی،بھتیجی زخمی

فخر حیات ودیگرکی فائرنگ سے 45 جی ڈی کا رہائشی اسلم موقع پردم توڑ گیا زخمی بیوی ،بھتیجی ہسپتال منتقل ،مقدمہ درج 
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)مقدمہ بازی کی رنجش پر4 افراد نے مخالف کو قتل، اسکی بیوی اور بھتیجی کو شدید زخمی کردیا۔ تھانہ گوگیرہ کے گا ئوں 45 جی ڈی کے رہائشی اسلم سعید کی فخر حیات وغیرہ سے مقدمہ بازی پر رنجش چلی آ رہی تھی،گزشتہ روز فخر حیات اسکے دو بھائیوں انتظار، ناصر اور انکے ساتھی جاوید بلاول نے اسلم اسکی بیوی پٹھانی بی بی اوربھتیجی شیماں بی بی پر فائرنگ کردی ،اسلم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکی بیوی اور بھتیجی شدید زخمی ہوگئیں،ملزم فرار ہوگئے۔اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ گوگیرہ مہر اسماعیل پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،پولیس نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا اورمقتول کے بھائی عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔