اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وزیردفاع خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا پارلیمنٹ ہائوس میں آمنا سامنا ہوا جہاں دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی۔اس موقع پر ایک صحافی نے دونوں رہنمائوں سے سوال کیا کہ آپ لوگوں کو ملک کیلئے بھی اکٹھے ہونا چاہیے۔اس سوال پر خواجہ آصف نے فورا ًجواب دیا کہ ضرور اکٹھے ہوں گے۔ دوسری طرف بیرسٹر گوہر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف دہشت گردی بلکہ تمام معاملات پر اتفاق ہونا چاہیے۔