لاہور(کرائم رپورٹر) ایکسپو سنٹر گیٹ نمبر 6 جوہر ٹائون میں سکول وین الٹ گئی، 14 بچے زخمی ہو گئے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے سکول جا رہے تھے، ریسکیو حکام کے مطابق 10 بچے شدید زخمی ہیں جن کے بازوئوں اور ہاتھوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ 9 بچوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 5 کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں10سالہ فارس، 11 سالہ ہانیہ، 15 سالہ ارسلان، 10 سالہ مشعال اور 15 سالہ علیزے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔